اردو

urdu

ETV Bharat / city

زہریلی شراب پینے سے سات افراد کی موت، ملزم سمیت پانچ افراد گرفتار

اتر پردیش کے ضلع پرتاپگڑھ کے تھانہ اودے پورعلاقے میں زہریلی شراب پینے سے ابھی تک سات افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ پولیس نے خصوصی ملزم سمیت پانچ دیگرکو گرفتار کر 71 بوتل ملاوٹی شراب برآمد کرلیاہے۔

زہریلی شراب پینے سے سات افراد کی موت، ملزم سمیت پانچ افراد گرفتار
زہریلی شراب پینے سے سات افراد کی موت، ملزم سمیت پانچ افراد گرفتار

By

Published : Apr 1, 2021, 10:49 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے جمعرات کی شام پولیس لائن میں منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ' شبھم کمار کوری ساکن کٹریہ تھانہ اودے پور نے پولیس کو مطلع کیا کہ 30 مارچ کی شام ڈبّو سنگھ و ان کے بھائی کپیل نے گاؤں میں زہریلی شراب تقسیم کی تھی، جس کے پینے سے اس کے چچا رام ملن و گاؤں کے پردیپ کوری، دلیپ کوری، آہر بیہر گاؤں کے رام کمار پرجاپتی، رتیا پور گاؤں کے رام پال سروج اور راکی گاؤں کے سدھناتھ سمیت سات افراد کی موت ہو چکی ہے مزید تین لوگ زیر علاج ہیں۔

پولیس شبھم کی شکایت پر ڈبّو سنگھ و کپیل سنگھ، اشوک و بابو لال ساکنان کٹریہ و گھمنڈو سنگھ عرف جے پرکاش سمیت پانچ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 71 بوتل ملاوٹی شراب برآمد کی گئ ہے۔

شراب مافیا پون سنگھ و شیرے فرار ہیں ۔گرفتار ملزم ڈبّو و کپیل نے اعتراف کیا کہ' ملاوٹی شراب اس کے ساتھی سابق پردھان پون سنگھ و دیگر ساتھیوں کے ذریعہ تیار کی جاتی ہے۔ یہی شراب انہوں نے گاؤں میں تقسیم کی تھی، جس کے سبب متعدد افراد کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ' ایس ایچ او و ایس آئی او، کانسٹبل سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details