اردو

urdu

ETV Bharat / city

سنبھل میں ایس پی رہنما اور بیٹے کا گولی مار کر قتل - samajwadi

اترپردیش کے ضلع سنبھل میں سماجوادی پارٹی کے رہنما اور اس کے بیٹے کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ قتل کی وجہ پردھانی انتخاب کو لے کر پرانی رنجش بتائی جارہی ہے۔

samajwadi-leader-and-son-shot-dead-in-uttar-pradeshs-sambhal
سنبھل میں ایس پی رہنما اور بیٹے کا گولی مار کر قتل

By

Published : May 19, 2020, 2:24 PM IST

مرادآباد سے متصل ضلع سنبھل میں والد اور بیٹے کا قتل کردیا گیا۔ دوہرے قتل کی اطلاع پاکر پہنچی پولیس کے ساتھ بھیڑ بھی جمع ہوگئی۔

موقعے پر اعلیٰ افسران بھی اپنے اہلکاروں کے ساتھ پہنچے اور تفتیش شروع کردی۔ فی الحال دونوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس نے بھیج دیا ہے۔ اور قاتل کی تلاش جاری ہے۔

اطلاع کے مطابق پرانی رنجش کی بنیاد پر یہ قتل کیا گیا ہے۔ تھانہ بہجوئی کے گاؤں فتحپور سمسوئی گاؤں میں پردھانی انتخاب کو لے کر پردھان کا شوہر چھوٹے لعل اور دبنگوں کے درمیان رنجش چل رہی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ خاتون پردھان گاؤں میں منریگا کے تحت سڑک تعمیر کرا رہی تھیں، جس کی گاؤں کے کچھ افراد مخالفت کر رہے تھے۔ اسی بات کو لے کر پردھان کے شوہر و سماجوادی رہنما چھوٹے لعل اور دبنگوں کے مابین جھگڑا ہوا اور گالی گلوچ ہونے لگی۔

دبنگوں نے موقع پا کر چھوٹے لعل اور اس کے جوان بیٹے سنیل دیواکر پر اندھا دھن فائرنگ کردی۔ موقع پر ہی والد اور بیٹے کی موت ہوگئی۔

دوہرے قتل کی خبر ملتے ہی آناً فاناً ضلع کے اعلیٰ افسران پولیس کے ساتھ پہنچے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔

پولیس افسر یمنا پرساد نے بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مختلف ٹیمیں بنا کر قاتل کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details