اردو

urdu

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: ہیڈ ماسٹر سمیت دو کی معطلی

اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے پرائمری اسکول میں مڈ ڈے میل میں بچوں کو نمک روٹی دینے کے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کی خبر کا زبردست اثر پڑا ہے۔

By

Published : Aug 23, 2019, 12:18 PM IST

Published : Aug 23, 2019, 12:18 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:38 PM IST

نمک روٹی کھانے پر مجبور بچے

ضلع کلکٹر نے ہیڈ ماسٹر مراری اور این پی آر سی ٹیچر اروند ترپاٹھی کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

حکومت پرائمری اسکول میں بچوں کے مڈ ڈے میل کے لئے ہر سال لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے۔ بچوں کے لئے ایک مینو کارڈ بھی بنایا جاتا ہے، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

مرزا پور کے پرائمری اسکول میں بچوں کو مڈ ڈے میل میں نمک اور روٹی دی گئی۔ ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے کا انکشاف کیا۔ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر بھی ہوا ہے، جس میں ضلع مجسٹریٹ نے فوری طور پر ذمہ داروں کو معطل کردیا ہے۔

نمک روٹی کھانے پر مجبور بچے

ضلع کے جمال پور ڈویلپمنٹ بلاک کے ہنوتا گرام سبھا کے سیور پرائمری اسکول میں، مڈ ڈے میل میں بچوں کو نمک اور روٹی دینے کے معاملے میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے اسکول کے ہیڈ انچارج ماسٹر مراری، این پی آر سی ٹیچر اروند ترپاٹھی کو معطل کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ، بیسک ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی بیسک ایجوکیشن آفیسرکو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جانئے کیا ہے پورا معاملہ

اصل میں مرزاپور کے جمال پور ڈویلپمنٹ بلاک کے ہنوتہ گرام سبھا کے سیور پرائمری اسکول میں مڈ ڈے میل کی ایک شرمناک تصویر سامنے آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پرائمری اسکول میں بچوں کو نمک روٹی کھلا کر ملک کا مستقبل تیار کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے نائب تحصیلدار سے تفتیش کرائی تو یہ معاملہ صحیح پایا گیا۔

معاملہ صحیح پائے جانے پر ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر نے ہیڈ ماسٹر مراری اور این پی آر سی ٹیچر اروند ترپاٹھی کو ضلعی مجسٹریٹ کی ہدایت پر فوری اثر معطل کردیا۔

ضلعی مجسٹریٹ نے بی ایس اے کو بھی جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ آپ کے ہوتے ہوئے اس طرح کی لاپرواہی کیسے ہوئی؟

''یہاں ایک استانی ہیں، جن کی لاپرواہی پہلے بھی کئی بار اجاگر ہوئی ہے۔ وہ بغیر بتائے چھٹی پر چلی جاتی ہیں۔ ان کی تنخواہ بھی جولائی سے روک دی گئی ہے۔ اسی وقت سے ، مڈ ڈے میل میں لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے ، ملحقہ اسکول کے اساتذہ کو انچارج بنا دیا گیا تھا ۔ سب کی تحقیقات کی جائیں گی اور کارروائی کی جائے گی۔''

Last Updated : Sep 27, 2019, 11:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details