اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامپور: رسوئی گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمتوں نے بگاڑا عوام کا بجٹ

گھروں میں کھانہ بنانے والی خواتین گیس سلینڈر مہنگا ہو جانے کی وجہ سے مٹی کے چولہے پر کھانہ بنانے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

cylinder
cylinder

By

Published : Mar 11, 2021, 1:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع کی خواتین نے بڑھتی مہنگائی، بالخصوص گیس سلینڈر کی آسمان چھوتی قیمتوں پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مودی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہیں بی جے پی حکومت کے ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ مہنگائی کے سوال پر اپنا منھ چھپاتے نظر آئے۔

رامپور: رسوئی گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمتوں نے بگاڑا عوام کا بجٹ
ابھی کورونا دور میں ہوئے لمبے لاک ڈاؤن سے عام زندگی مکمل طور پر پٹری پر آ بھی نہ سکی تھی کہ عام آدمی کی خالی جیب کو جھاڑ کر دیکھنے کے لئے گھر ایک کونے میں خالی رکھا رسوئی گیس سلینڈر منھ چڑھا رہا ہے۔ دراصل ایک ماہ کے اندر گیس سلینڈر کی قیمتوں میں کبھی 25 روپئے تو کبھی سیدھے 50 روپیوں کا زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس طرح گیس سلینڈر کی موجودہ قیمت 890 روپئے ہو گئی ہے۔رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر عام آدمی کی جیب پر کس طرح پڑ رہا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گھروں میں کھانہ بنانے والی خواتین گیس سلینڈر مہنگا ہو جانے کی وجہ سے لکڑی کے چولہوں پر کھانہ بنانے پر مجبور ہیں۔

لکڑی کے چولہوں سے نکلنے والے دھوئیں سے نہ صرف خواتین بلکہ بچوں پر بھی اس کا برا اثر پڑ سکتا ہے۔ وہیں کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت کی اجولہ یوجنا کے تحت غرباء کو ملنے والا سلینڈر بھی ان کو آج تک نہیں فراہم ہو سکا ہے اس لئے لکڑی کے چولہوں پر کھانہ بنانے پر مجبور ہیں۔
آسمان چھوتی سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ پر خواتین کافی نالاں ہیں اور وہ مودی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جس مہنگائی کا شور مچا کر بھارتی جنتا پارٹی اقتدار کی کرسی تک پہنچی تھی آج اسی کی حکومت میں ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔
کبھی کاندھوں پر سلینڈر لیکر اس کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر اترنے والے بی جے پی رہنماء آج اپنی حکومت میں رسوئی گیس سلینڈر کی مہنگائی کے سوال پر میڈیا سے منھ چھپاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جی ہاں! رامپور میں ایک تقریب میں شرکت کرنے پہنچے ریاست کی بی جے پی حکومت کے وزیر بلدیو سنگھ اولکھ سے جب مہنگائی کے مسئلہ پر سوال کیا گیا تو دیکھئے انہوں نے اس سوال پر اپنا منھ چھپا لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details