اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہیلپ لائن نمبر پر آئی شکایات کو حل کرنے کی ہدایت - جائزہ میٹنگ

ریاست اترپردیش میں وزیر اعلی ہیلپ لائن 1076 سے متعلق شکایات کو سنجیدگی سے نہ لینے پر اے ڈی ایم فائنانس اور ریونیو سنیل کمار نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

یوگی حکومت کے ہیلپ لائن نمبر پر جائزہ

By

Published : Jul 13, 2019, 10:38 AM IST

سنیل کمار نے متعلقہ محکموں کے نوڈل افسران کو زیر التواء شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔


اے ڈی ایم فائنانس اور ریونیو سنیل کمار نے بتایا کہ کال کے ذریعے درج ہونے والی شکایات پر کی گئی کارروائی کے لئے آئی ٹی اور الیکٹرانکس محکمہ کو نوڈل محکمہ بنایا گیا ہے۔
انهو ں نے کہا کہ محکموں کو ممکنہ مسائل کے حل سے پہلے طے شدہ میعاد پر بھی غور کرنا ہوگا۔ اس ہیلپ لائن پر عوام اپنی شکایت درج کرا ر ہے ہیں۔ لیکن مختلف محکموں کی طرف سے مسائل کے حل کے بعد کال سینٹر ایجنٹ کو تصفیہ سے متعلق جانکاری نہیں دی جاتی ہے۔
اس ہیلپ لائن کو اب آئی جی آر ایس (انٹیگریٹڈ گريوانس ريڈریسیل سسٹم) سے جوڑ دیا گیا ہے اور کال سینٹر پر آئی شکایات کو پورٹل پر رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں تکنیکی ٹیم نے آڈیٹوریم میں موجود مختلف محکموں کے افسران کو اسکرین پر شکایات کے حل سے متعلق اطلاعات فراہم کرائے گئے۔
اس میٹنگ میں میونسپل، پولیس، ضلع پنچایت، ریونیو، سمیت مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ تحصیل کے افسران بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details