اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھدوہی: تبلیغی جماعت کے سات اراکین رہا - ڈسٹرکٹ جیل بھدوہی سے 7 اراکین کورہا

لاک ڈاون کے دوران ضلع بھدوہی کے قاضی پور محلہ میں واقع مرکزی مسجد کے گیسٹ ہاؤس میں پھنسے گیارہ بنگلہ دیشی افراد کی گرفتاری کے بعد گزشتہ رات الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ڈسٹرکٹ جیل بھدوہی سے 7 اراکین کو رہا کیا گیا۔

Release of seven members of jamat from Bhadohi District Jail
ضلعی جیل بھدوہی سے سات اراکین جماعت کی رہائی

By

Published : Aug 19, 2020, 4:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے مقامی کوتوالی علاقے کے قاضی پور محلہ میں واقع مرکزی مسجد کے گیسٹ ہاؤس میں لاک ڈاون کے دوران پھنسے ہوئے گیارہ بنگلہ دیشی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جن میں سے 7 اراکین کو گزشتہ رات الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ڈسٹرکٹ جیل بھدوہی سے رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ تمام بنگلہ دیشی، دہلی میں منعقدہ مرکز کے پروگرام میں شرکت کے لئے آئے تھے، جس کے بعد وہ دہلی سے بھدوہی آئے تھے۔

جس کے بعد پولیس کو ان کے مسجد میں قیام کی اطلاع موصول ہوئی اور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا جن پر وبائی ایکٹ اور سفری ویزا پر مذہب کی تبلیغ کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق 11 بنگلہ دیشی جو نظام الدین تبلیغی جماعت میں شرکت کے لئے آئے تھے ان کے پاس سیاحتی ویزا تھا لیکن وہ یہاں مذہبی تبلیغ کے پروگرام میں شامل تھے۔ لہذا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details