اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: راجیو گاندھی ضلع سطحی مقابلہ آن لائن ہوگا - تنج پنیا

کانگریس پارٹی کی جانب سے راجیو گاندھی ضلع سطحی جنرل نالیج مقابلہ امسال کووڈ-19 کے باعث آن لائن ہوگا۔

Breaking News

By

Published : Sep 2, 2020, 5:57 PM IST


ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان تنج پنیا نے اپنی رہائش گاہ پر راجیو گاندھی ضلع سطحی جنرل نالیج مقابلہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امسال مقابل آئن ہوگا جو 13 سے 17 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 16 سے 22 برس کے طلبہ اس مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں. کامیاب امیدواروں کو لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور دیگر انعامات سے نوازے جائیں گے۔

بارہ بنکی : راجیو گاندھی ضلع سطحی مقابلہ آن لائن ہوگا

پنیا نے بتایا کہ اس مقابلے کے نتائج گزشتہ برس بہتر رہے تھے. اس لئے یہ طئے کیا گیا ہے کہ یہ مقابلہ اب ہر برس ہوگا.

اس مقابلے کےآن لائن داخلے شروع ہو گئے ہیں. اب تک دو لاکھ سے زیادہ داخلے ہو چکے ہیں. طلبہ یواجوش ڈاٹ ان ویب سائٹ پر جاکر اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں.

تنج پنیا نے بتایا کہ اس برس یہ مقابلہ صرف 30 منٹ کا ہوگا. جس میں جنگ آزادی، بھارت کی معاشی طرقی، بھارت میں مشین اور کارخانوں کی طرقی، غذائی تحفظ قانون، منریگا اور راجیو گاندھی سے متعلق 60 سوال پوچھے جائیں گے.

انہوں نے بتایا کہ اس برس اس مقابلے میں 18 لاکھ طلبہ کو شامل کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
قابل غور ہو کہ نئی نسل کو راجیو گاندھی کے کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرانے کے مقصد سے یہ مقابلہ کرایا جا رہا ہے.


ABOUT THE AUTHOR

...view details