اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارش سے لوگوں کو راحت

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بارش کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔

By

Published : Jun 30, 2019, 8:16 PM IST

Updated : Jun 30, 2019, 9:13 PM IST

بارش کے سبب لوگوں نے راحت کی سانس لی

شدید گرمی کے بعد لکھنؤ میں تیز بارش سے موسم سہانہ ہوا جس کے سبب لوگوں کو گرمی سے نجات ملی۔

شمالی بھارت میں مانسون کی آمد 15 جون سے شروع ہو جاتی ہے، لیکن اس بار مانسون آنے میں دیری ہوئی۔ جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔

بارش کے سبب لوگوں نے راحت کی سانس لی

بارش نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف جہاں لوگوں کو گرمی سے دو چار ہونا پڑا وہیں، کسانوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شمالی بھارت میں 15 جون سے کاشتکاری کا وقت ہو جاتا ہے، لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے دھان کی روپائی نہیں ہو پائی۔ لہذا اس بار گنا اور دھان کی فصل متاثر ہوئی۔

بارش محض راحت دینے والی نہیں ہے، بلکہ لوگوں کی زندگی کا دارومدار اسی پر ہے۔

Last Updated : Jun 30, 2019, 9:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details