اردو

urdu

ETV Bharat / city

پریرنا ایپ کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اساتذہ نے پریرنا ایپ کے خلاف احتجاج کیا۔ پریرنا ایپ کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

By

Published : Aug 20, 2019, 7:37 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:44 PM IST

پریرنا ایپ کے خلاف احتجاج

اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے ان کی وفاداری پر شک کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ یہ ایپ تمام محکموں پر نافذ کیا جائے، نہیں تو اسے کسی بھی صورتحال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ 13 اگست کو بارہ بنکی کے دیوا بلاک میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پریرنا ایپ کی شروعات کی گئی ہے۔ یہاں سے نتائج دیکھنے کے بعد اسے پورے ضلعے میں نافذ کرنے کی اسکیم ہے لیکن اس سے قبل ہی اساتذہ نے اس کی مخالفت شروع کر دی ہے۔

منگل کو بارہ بنکی کے گنا دفتر میں اساتذہ نے وششٹ بی ٹی سی شکشک ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کے بینر تلے مظاہرہ کیا اور پریرنا ایپ کے خلاف نعرے بازی کی۔

پریرنا ایپ کے خلاف احتجاج

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پریرنا ایپ سے دن بھر میں ہمیں تین بار سیلفی دینی ہے۔ اس طرح ان کی وفاداری پر شک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی نگرانی کے لیے ان لوگوں کو لگایا جا رہا ہے، جو ان سے کم تنخواہ پانے والے ہیں۔ اساتذہ کو یہ بھی شک ہے کہ پریرنا ایپ سے ڈالی جانے والی سیلفی کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ پریرنا ایپ سے اور بھی دوسرے محکموں کو جوڑا جائے، نہیں تو وہ اسے نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

اساتذہ نے انتباہ دیا ہے کہ وہ اس ایپ کے خلاف ہر قسم کی لڑائی لڑنے کو تیار ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:44 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details