تقریب میں آیوشمان کارڈ بنانے میں نمایاں کام کرنے والے ہسپتالوں کو بھی اعزاز کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع میں تعینات آروگیہ دوست کا بھی اعزاز کیا گیا۔
اس سے قبل چیف میڈیکل افسر رام جی ورما نے ضلع میں اس اسکیم کی پروگریس رپورٹ بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب 270881 افراد مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 324129 کارڈ بنائے گئے ہیں۔
انہوں بتایا کہ اس اسکیم میں بارہ بنکی ضلع نے نمایا کام کیا ہے۔ ان کے مطابق گولڈن کارڈ بنانے کے معاملے میں ضلع ڈیویژن میں اول اور ریاست میں 7 ویں پائے دان پر ہے۔ یہی نہیں کلیم دلانے کے معاملے بارہ بنکی ڈیویژن میں اول اور ریاست میں 22 ویں نمبر پر ہے۔