اردو

urdu

ETV Bharat / city

پروفیسر موریہ نے پوروانچل یونیورسٹی کے وی سی کا عہدہ سنبھالا - اترپردیش کے ضلع جونپور

اترپردیش کے ضلع جونپور میں واقع 'ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی' کی نئی نامزد وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ نے نے پیر کو اپنا چارج سنبھال لیا۔پروفیسر نرملا ایس موریہ اعلی تعلیم،اور ریسرچ سنٹر'دکچھن بھارت ہندی پرچار سبھا مدراس' کی رجسٹرار رہی ہیں۔

Professor Maurya took over as VC of Purvanchal University
پروفیسر موریہ نے پوروانچل یونیورسٹی کے وی سی کا عہدہ سنبھالا

By

Published : Aug 17, 2020, 6:41 PM IST

موجودہ انچارج وائس چانسلر پروفیسر ترلوک ناتھ سنگھ نے نئی نامزد وی سی پروفیسر موریہ کو یونیورسٹی کے دفتر میں وائس چانسلر کا چارج دیا۔ اس دوران یونیورسٹی کے رجسٹرار سجیت کمار جیسوال اور او ایس ڈی ڈاکٹر کے ایس تومر نے چارج سنبھالنے کی کاروائی کو مکمل کروایا۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وی سے نے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اساتذہ ا ور ملازمین سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی کے لئے ہم سب ساتھ مل کر کام کریں گے ہماری اولین ترجیح طلبہ ہیں۔ ہم پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلبہ کی شخصیت سازی کے لئے بھی کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details