محترمہ گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ ’’سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے اترپردیش میں چل رہے جنگل راج پر نوٹس لیا ہے۔‘‘
پرینکا نے اناؤ کے واقعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا - BJP
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش کے اناؤ میں آبروریزی سے متاثر لڑکی کے معاملے کی سماعت دہلی میں کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت کے شکرگذار ہیں کہ اس نے اترپردیش کے جنگل راج پر نوٹس لیا ہے۔
پرینکا
کانگریس کے مشرقی اترپردیش کی انچارج نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزموں کو بااختیار بنانے والی بھارتیہ جنتاپارٹی کو اس جرم کی سنگینی سمجھ میں آئی ہے اوراس نےا پنے رخ میں تبدیلی کرتے ہوئے متاثرہ کو انصاف دلانے والے اقدامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےآبروریزی کے ملزم بی جے پی کے ایم ایل ے کلدیپ سنگھ سینگر کو پارٹی سے نکالنے والی خبر بھی پوسٹ کی ہے۔