اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس کی تباہی سے یوگی حکومت نے کوئی سبق نہیں لیا: پرینگا

اترپردیش کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وائرل بخار کے سبب 100 سے زائد افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہيں کررہی ہے'۔

یوگی حکومت نے کوئی سبق نہیں لیا
یوگی حکومت نے کوئی سبق نہیں لیا

By

Published : Sep 3, 2021, 5:51 PM IST

ریاست میں وائرل بخار کے سبب 100سے زائد افراد کی موت ہوجانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اترپردیش کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ' ریاستی حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہيں کررہی ہے، پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'اترپردیش میں وائرل بخار کے سبب 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے، ریاستی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر نے زبردست تباہی مچائی تھی، لیکن ریاستی حکومت نے اس سے کوئی سبق نہیں لیا'۔

یوگی حکومت نے کوئی سبق نہیں لیا
یوگی حکومت نے کوئی سبق نہیں لیا

مزید پڑھیں:مسلم لڑکی کے اغوا معاملے میں تریپورہ وی ایچ پی سربراہ سے پوچھ گچھ
انہوں نے ریاستی حکومت سے وائرل بخار پر قابو پانے کے لیے فوری ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'وائرل بخار سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر تمام وسائل مہیا کیے جائیں اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں'۔ اس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جائیں'۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details