اردو

urdu

ETV Bharat / city

'یہ جہاز خرید سکتے ہیں لیکن کسانوں کا بقایا معاف نہیں کر سکتے' - priyanka gandhi in bijnor

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے چندا پور تحصیل کے رام لیلا میدان میں گانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک ریلی سے خطاب کیا۔

'یہ جہاز خرید سکتے ہیں لیکن کسانوں کا بقایا معاف نہیں کر سکتے'
'یہ جہاز خرید سکتے ہیں لیکن کسانوں کا بقایا معاف نہیں کر سکتے'

By

Published : Feb 15, 2021, 4:57 PM IST

Updated : Feb 15, 2021, 6:08 PM IST

اپنے خطاب کے دوران پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف حکومت کو ہدف تنقید بنایا، پرینکا گاندھی کی اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کسان و دیگر پیشے سے جڑے افراد بجنور کے رام لیلا میدان میں پہنچے۔

'یہ جہاز خرید سکتے ہیں لیکن کسانوں کا بقایا معاف نہیں کر سکتے'

خطاب کے دوران پرینکا گاندھی نے کہاکہ' میرے یہاں آنے کا مقصد محض عوام کو خطاب کرنا نہیں، بلکہ میں یہاں کی عوام سے بات کرنے آئی ہوں، انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سیاسی رہنما بڑا اسی وقت رہنما ہے، جب اسے عوام کی حمایت حاصل ہو اور عوام اس پربھروسہ کرتی ہو، بھروسہ اور اعتبار کے سبب ہی کوئی رہنما بڑا رہنما بنتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ' بھارت کی عوام نے دو بار نریندر مودی کو وزیر اعظم چنا کیونکہ عوام کو ان پر بھروسہ تھا کہ وہ عوام کے لیے کچھ کام کریں گے، چھوٹے کاروباریوں کو پر توجہ دیں گے، بیروزگاری کو دور کریں گے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

زرعی قوانین کے خلاف پرینکا گاندھی نے کہا کہ' دہلی میں کسان مسلسل دھرنے پر ہیں، لیکن مرکزی حکومت ان کالے قوانین کو ہٹانے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یہ تینوں قوانین کسانوں کے خلاف اور ملک کے بڑے بڑے صنعت کاروں کے حق میں ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہاکہ' اس قوانین سے صرف صنعتکاروں کی مرضی چلے گی، اس قانون کے تحت پرائیوٹ منڈی کھولنے والوں کو ٹیکس کے دائرے میں نہیں رکھا گیا ہے، جبکہ سرکاری منڈی میں ملنے والے ایم ایس پی کو رفتہ رفتہ یہ حکومت ختم کردے گئی۔

مزید پڑھیں:ٹول کٹ تنازع: دشا روی کی گرفتاری پر خصوصی رپورٹ

پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ' یہ 2 جہاز کے لیے 16 ہزار کروڑ روپے اور پارلیمنٹ کو خوبصورت بنانے کے لیے 20 ہزار کروڑ روپے خرچ کرسکتے ہیں لیکن کسانوں کا 15000 کروڑ کا بقایا معاف نہیں کر سکتے۔

Last Updated : Feb 15, 2021, 6:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details