اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں روز بروز مہاجر مزدوروں کی آمد کے سبب علاقے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ہی روز 10 کیس مثبت پائے گئے جس سے ضلع میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد تعداد میں بڑھ کر 55 ہو گئی۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اے کے شریواستوا کے مطابق بدھ کی شام موصول رپورٹ میں کل 10 مثبت پائے گئے جس میں تھانہ آسپور دیوسرہ کے چھ، پٹّی ایک، کنڈہ دو اور باگھرائے کے ایک سمیت کل دس مثبت ہیں۔