لوک عدالت میں منعقد ایک تقریب میں ضلع جج رادھے شیام یادو نے شمع جلاکر نیشنل لوک عدالت کا افتتاح کیا۔
اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ججوں نے نیشنل لوک عدالت کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد ضلع جج نے تمام عدالتوں کا معائنہ بھی کیا۔
نیشنل لوک عدالت کے نوڈل افسر اشوک کمار یادو نے بتایا کہ اس میں 60 ہزار معاملوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ ان میں 31870 بینک، 12903 معاملے تحصیل اور ریونیو، دیگر محکموں کے 3446، فیملی کورٹ کے 69، دیوانی ضلع عدالت کے 427، این آئی اے کے 100، مستحکم عوامی عدالت کے 17، موٹر وہیکل کے9765، کورٹ کے 10372 معاملے شامل ہیں۔
انہوں کہا زیادہ سے زیادہ مقدموں کا حل ہمارا مقصد ہے۔