اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق بی ایس پی رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

لکھنئو کے گومتی نگر میں بی ۔ٹیک طالب علم قتل کے معاملے میں پولیس نے لکھیم پور کھیری اسمبلی حلقے سے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی سمر بہادر کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔

By

Published : Feb 21, 2020, 4:52 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:14 AM IST

سابق بی ایس پی رکن اسمبلی کا بیٹا قتل کے معاملے میں گرفتار
سابق بی ایس پی رکن اسمبلی کا بیٹا قتل کے معاملے میں گرفتار

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں بی ۔ٹیک طالب علم کے قتل کے معاملے میں پولیس نے لکھیم پورکھیری اسمبلی حلقے سے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی سمر بہادر کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سابق رکن اسمبلی کے بیٹے امان بہادر کو پرشانت سنگھ کے قتل کے معاملے میں ملوث ہونے کے پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امولیا چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں


پرشانت کا گومتی نگر علاقے میں ایک فلیٹ میں بہیمانہ قتل کردیا گیا تھا۔حادثے کی وجہ بی بی ڈی کالج کے طلبہ کے درمیان ذاتی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details