رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ سے ممبر اسمبلی عبداللہ آعظم اور انکے حامیوں کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد رہا کر دیا گیا۔ عبداللہ اعظم نے کہا کہ ہماری لڑائی پولیس سے نہیں بلکہ نظریہ سے ہے۔ اور ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں، یوگی حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے۔
عبداللہ آعظم ہزاروں حامیوں کے ساتھ گرفتاری کے بعد رہا - rampur
رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ سے ممبر اسمبلی عبداللہ آعظم اور انکے ہزاروں حامیوں کو احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
ممبر اسمبلی عبداللہ آعظم
واضح رہے کہ رکن اسمبلی عبداللہ آعظم اور انکے حامیوں کو پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ لوگ سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان آعظم خاں کی رہائش گاہ پرجمع ہونا شروع ہو گئے تھے تاکہ وہ لوگ اتر پردیش کے ازیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے احکام کی وجہ سے چل رہی کاراوائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر سکیں۔