اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس کی پول کھول مہم

اترپردیش کانگریس پارٹی 5 نومبر سے 15 نومبر تک مودی حکومت کے خلاف سڑک سے لیکر اسمبلی تک احتجاج کرے گی تاکہ عوام کو بی جے پی کے کارناموں کے بارے میں بتایا جا سکے۔

کانگریس کی پول کھول مہم

By

Published : Nov 1, 2019, 9:20 PM IST

لکھنؤ میں پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے صحافیوں سے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے لیکن وہ اپنے کالے کارناموں کو چھپانے کی ہر ممکنہ کوشش کرتی آ رہی ہے۔ جس وجہ سے عوام تک سچائی نہیں پہنچ رہی ہے۔

کانگریس کی پول کھول مہم

انہوں نے کہا کہ 5 نومبر سے 15 نومبر تک اترپردیش کے تمام اضلاع میں ہم بی جے پی کے خلاف مختلف انداز میں احتجاج کریں گے اور مودی حکومت کی پول کھولنے کا کام کریں گے تاکہ عوام سچائی سے واقف ہو سکے۔

6 نومبر کو سبھی اضلاع میں پرچہ تقسیم کیا جائے گا اور ملک کی موجودہ حالات پر لوگوں کو بیدار کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ہم لوگ شہر، قصبے، گاؤں دیہات میں جاکر نکڑ ناٹک کریں گے اور حکومت کے ناکامیوں کی پول کھولیں گے تاکہ عوام جان سکے کہ کانگریس کے وقت میں ملک کے کیا حالات تھے اور آج کیا حالات ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details