کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے یوپی کی نظم و نسق پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ پونیا کا الزام ہے کہ یوپی میں اس وقت دہشت اور خوف کا ماحول ہے اور عوام کا قانون پر اعتماد نہیں رہ گیا ہے۔ پنیا نے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وہ آگرہ میں یرغمال کی گئی بس پر ردعمل دے رہے تھے۔ پنیا نے کہا کہ 'یوپی میں جرائم کے گراف میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔'