ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس موقع پر گاندھی بھون میں روائیتی انداز میں دو منٹ کا مون رکھا گیا۔ اس کے بعد تمام مقررین نے مہاتما گاندھی کی شخصیت و افکار اور ان کے کار حائے نمایاں پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی ان کے بتائے راستے پر چلنے کا عزم بھی لیا گیا۔
اس کے بعد مہاتما گاندھی پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے بتائے راستے پر چلے بغیر وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔