مئو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے یوپی اسمبلی انتخابات کے سابقہ چھ مراحل کی ووٹنگ میں ہی پارٹی کو مکمل اکثریت ملنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بی جے پی کے لئے پروانچل کے دروازے بند کردئیے اور بی جے پی کی شکست فاش یقینی ہے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوئے اکھلیش نے بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں پر گنگا کا پانی لے کر بھی جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا یہ الیکشن ملک کا سب سے بڑ الیکشن ہے۔ یہ الیکشن صرف یوپی کی خوشحالی کا ہی نہیں ہندوستان کی آئین اور جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے۔ وقت وقت پر عوام سے جھوٹ بولنے والے بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں کا یوپی سے صفایا کرنے کا الیکشن ہے۔
انہوں نے غازی پور میں کسی دوسری پارٹی کا کھاتہ بھی نہ کھلنے کا دعوی کرتےہوئے کہا کہ بی جے پی نے بنکروں کو سب سے زیادہ ستایا ہے۔ایسے میں مئو و اطراف میں کسی دوسری پارٹی کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا۔ بی جے پی الیکشن ہار چکی ہے،اس کی گرمی ٹھنڈی اور ان کی ضمانت ضبط ہوچکی۔ بی جے پی کے لوگوں نے اپنے گھروں سے جھنڈے اتارنا شروع کردیا ہے۔ ایس پی کو مکمل اکثریت پہلے ہی مل چکی ہے Address by Akhilesh Yadav in Ghazipur۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کسانوں کی آمدنی دو دگنی نہیں ہوئی لیکن ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر کسانوں کی مصیبتیں ضرور دوگنی ہوگئیں۔ایس پی سربراہ نے ایک بار پھر دہرایا کہ بی جےپی کا جتنا بڑا لیڈر ہے اتنا بڑاجھوٹ بولتا ہے۔ چھوٹے نیتا چھوٹا جھوٹ بولتے ہیں اور بڑا نیتا بڑا جھوٹ بولتا ہےجبکہ سب سے بڑا نیتا سفید جھوٹ بولتا ہے۔
مزید پڑھیں:
Akhilesh Yadav in Ghazipur: عوام نے بی جے پی کے لئے پوروانچل کے دروازے مقفل کئے، اکھلیش - اکھیلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا
اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے غازی پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتنخاب صرف یوپی کی خوشحالی کا ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی آئین اور جمہوریت کو بچانے کا ہے۔ عوام نے بی جے پی کے لئے پروانچل کے دروازے بند کر دیے ہیں Akhilesh Yadav on BJP at Ghazipur۔
Akhilesh Yadav in Ghazipur
انہوں نے غازی پور کے شاندار ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلع میں ویر عبدالحمید جیسا بیٹا پیدا کیا اور وعدہ کیا کہ غازی پور میں یونیورسٹی، اسٹیڈیم، کسانوں کی سہولیت کے لئے منڈی قائم کی جائے گی ساتھ ہی بنکروں کی سہولیت کے سارے انتظام کا تیقن دیا۔انہوں نے مہنگائی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جب سلنڈر تقسیم کررہی تھی تب سلنڈر کی قیمت 400روپئے تھی اور اب اس کی قیمت ایک ہزار روپئے ہوگئی ہے۔
(یو این آئی)