اردو

urdu

پی اے سی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جوان کی موت

اترپردیش کے ضلع چندولی کے صدر کوتوالی علاقے کے پھٹیا گاؤں کے نزدیک بدھ کو قومی شاہراہ پر واقع کراسنگ پر ڈی سی ایم کو بچانے کی کوشش میں تیز رفتار ٹرک پی اے سی جوانوں سے بھری گاڑی سے ٹکرا گیا، جس میں ایک جوان کی موت ہوگئی جبکہ دیگر سات زخمی ہوگئے۔

By

Published : Jan 29, 2020, 5:20 PM IST

Published : Jan 29, 2020, 5:20 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:18 AM IST

پی اے سی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جوان کی موت
پی اے سی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جوان کی موت

پولیس نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ پی اے سی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں پی اے سی کے ایک جوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ سات شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی اور ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاعات کے مطابق پی اے سی کے جوان نوین منڈی واقع اپنے کیمپ سے صبح دس بجے کے قریب کورٹ سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے نکلے تھے۔ جیسے ہی ان کی گاڑی پھٹیا گاؤں کے نزدیک پہنچی سڑک عبور کرنے کے لئے ایک خالی ڈی سی ایم کے ڈرائیور نے اچانک گاڑی کو موڑ دیا۔ ڈی سی ایم کے اچانک مڑتے ہی پیچھے سے آرہے ٹرک ڈرائیور نے ڈی سی ایم کو بچانے کی کوشش میں ٹرک کو دوسری پٹری پر اتار دیا وہاں ٹرک پی اے سی جوانوں سے بھری گاڑی کو ٹکرماردی۔ڈاکٹروں نے زخمی چار جوانوں کی حالت نازک ہوتا دیکھ انہیں وارانسی کے لئے ریفر کر دیا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:18 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details