اردو

urdu

By

Published : Jan 17, 2022, 10:04 AM IST

ETV Bharat / city

NCPCR Objects on Darul Uloom Deoband Website: دارالعلوم کی ویب سائٹ پر قومی کمیشن کا اعتراض

عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس Objection to National Commission on Darul Uloom Website نے اعتراض کرتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Objection to National Commission on Darul Uloom website
Objection to National Commission on Darul Uloom website

بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق کام کرنے والا ادارہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹسNational Commission for Protection of Child Rights نے عالمی شہرت یافتہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر اعتراض کرتے ہوئے اترپردیش حکومت سے کہا ہے کہ وہ غیرقانونی و گمراہ کن فتوؤں کی مبینہ اشاعت پر دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کی جانچ کرے Objection to Darul Uloom Deoband Website۔

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے کے چیف سکریٹری نے کہا کہ اگر یہ مواد نہیں ہٹایا گیا تو اس ویب سائٹ کو بلاک کر دیا جائے۔ کمیشن نے کہا کہ وہ ایک شکایت پر کارروائی کر رہا ہے۔ جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ پر کئی فتوے ہیں جو ملک کے قانون کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں:

کمیشن نے چیف سکریٹری کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ ویب سائٹ پر شائع کردہ بیانات بچوں کے حقوق کے مغائر ہیں اور اس ویب سائٹ کی کھلی رسائی ان کے لئے نقصاندہ ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details