اردو

urdu

بجلی نہ ہونے پر موبائل کا ٹارچ جلا کر علاج

By

Published : Jun 28, 2019, 9:15 PM IST

Updated : Jun 28, 2019, 9:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے بلیا کے ضلع ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں ڈاکٹرز رات کو موبائل جلا کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

بجلی نہ ہونے پر موبائی کی ٹارچ جلا کر علاج

اطلاعات کے مطابق بلیہ کے ضلع ہسپتال میں دو روز سے بجلی نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہےکہ ہسپتال میں جنریٹر بھی کام نہیں کر رہا ہے۔

تیماردار ابھیشیک کے مطابق وہ اپنے والد کو علاج کے لیے ہسپتال لائے تھے۔ دن کے اجالے میں تو سب ٹھیک تھا۔ لیکن سورج ڈوبنے کے بعد اندھیرے میں موبائل کے فلیش میں والد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

بجلی نہ ہونے پر موبائی کی ٹارچ جلا کر علاج

بجلی نہ ہونے کے سبب مریضوں اور تیمار داروں کا گرمی سے برا حال ہے۔ تیمار داروں کا کہنا ہےکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 9:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details