اردو

urdu

By

Published : May 27, 2020, 6:29 PM IST

ETV Bharat / city

'سماجی تنظیم کی خاص پہل سے خون کی کمی نہیں'

لاک ڈاؤن کے دوران خون کے فقدان کی وجہ سے کسی کی جان نہ جائے اس کے لئے سماجی تنظیم 'بالاجی بچپن' کی جانب سے شروع کی گئی مہم سے بارہ بنکی خون کا عطیہ کے معاملے میں اول رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ضلع کے بلڈ بینک میں اس وقت اتنا خون ہو گیا ہے کہ یہاں سے دوسرے اضلاع کو مدد کی جا رہی ہے۔

بالاجی بچپن نے خاص پہل سے لوگوں کی جان بچائی
بالاجی بچپن نے خاص پہل سے لوگوں کی جان بچائی

تنظیم بالا جی بچن نے لاک ڈاؤن کے دوران بلڈ بینک میں خون کی کمی کے پیش نظر دو-دو یونٹ خون کا عطیہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لاک ڈاؤن میں تمام پریشانیوں سے گزرتے ہوئے بالا جی بچپن ایک ماہ تک مسلسل روز 2 یونٹ خون کا عطیہ کرایا۔ اس دوران تنظیم کی جانب سے کل 70 یونٹ خون کا عطیہ کرایا گیا ہے۔

بالاجی بچپن نے خاص پہل سے لوگوں کی جان بچائی

اس مہم کا نتیجہ یہ رہا کہ ضلع کے عوام کو خون کی کمی نہیں ہوئی اور ساتھ ہی ضلع لاک ڈاؤن میں خون کے عطیہ کے معاملے میں اول ہو گیا۔ اب ریاست کے دوسرے اضلاع کو یہاں سے خون عطیہ کرایا جا رہا ہے۔ بلڈ بینک انتظامیہ اس سے کافی خوش ہے۔ بلڈ بینک بھی بالاجی بچپن کے تعاون سے کی ستائش کر رہا ہے اور دیگر افراد سے بھی اس سمت رجوع ہونے کی درخواست کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details