اردو

urdu

By

Published : Jul 3, 2020, 5:44 AM IST

ETV Bharat / city

مظفر نگر: جمعیت یوتھ کلب نے گلی محلوں کو سینیٹائز کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے جمعیت یوتھ کلب کے اسکاؤٹ ٹریننگ یافتہ نوجوانوں نے جانسٹ تھانہ علاقے کے گاؤں بہاری میں جا کر کورونا وائرس کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ سینیٹائزیشن کا کام کیا۔

muzaffarnagar
muzaffarnagar

جمعیت علماء مغربی یوپی کے سکریٹری قاری ذاکر حسین کے ذریعے ضلعی سطح پر جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں کے اینٹی کورونا گروپ بنائے گئے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں اس عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔

مظفر نگر: جمعیت یوتھ کلب نے گلی محلوں کو سینیٹائز کیا

جس کے تحت آج اینٹی کورونا گروپ جمعیت یوتھ کلب موضع بہاری کے نوجوانوں نے اپنے گاؤں اور اطراف کی سبھی مسجدوں، مندروں، اسکولوں اور گلی محلوں کو سینیٹائز کیا جس پر عوام نے جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور جمعیتہ یوتھ کلب کے نوجوانوں سے اپنے اپنے گاؤں کو سینیٹائز کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر حافظ محمد عارف، قاری محمد عثمان، محمد ظریف، جمعیت یوتھ کلب کے نوجوان محمد حسین، محمد آصف، محمد عادل، محمد انس، محمد شامل، محمد کامل وغیرہ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details