رامپور:ریاست اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections Polls کے لیے اب تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اترپردیش کی سب سے ہاٹ سیٹ مانی جانے والی رامپور شہر حلقہ نمبر37 پر اس مرتبہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے کون امیدوار ہوگا؟ اس تذبذب کو ختم کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے رکن پارلیمان اعظم خاں Azam Khan Will Contest UP Polls کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔
اعظم خاں کے نام کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی کارکنان اپنے رہنما کو کامیابی دلانے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔
واضح کہ اعظم خاں فی الحال لوک سبھا کے رکن پارلیمان ہیں اور متعدد مقدمات کے تحت گذشتہ دو برس سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ اس بار وہ جیل میں رہ کر ہی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق دو برس سے سیتاپور جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی رامپور میں اعظم خاں کا آج بھی دبدبہ برقرار ہے، بلکہ کچھ کا تو کہنا ہے کہ اعظم خاں کی مقبولیت میں اب مزید اضافہ ہو گیا ہے۔