انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے ممبر کیپٹن افضال احمد خان نے ایودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وی سی اور دوسرے افسران کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں پروجیکٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔
ٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نقشہ 11 سیٹوں میں ایودھیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے وی سی وشال سنگھ کو سونپ دیا گیا ہے۔ اس ساتھ ہی نقشے کی منظوری کے لیے ٹرسٹ نے پروسیسنگ فیس کے طور پر 89 ہزار روپے جمع کر دیے ہیں۔
ٹرسٹی کیپٹن افضال خان نے بتایا کہ پروجیکٹ کا نقشہ بہت بڑا ہے اور عام نقشے سے بہت مختلف ہے۔ لہٰذا اس کی آن لائن درخواست نہیں دی جاسکتی ہے۔ ٹرسٹی افضال نے ایودھیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے وی سی سے نقشہ آف لائن منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔