اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعظم خان کے خلاف چارج شیٹ کا سلسلہ جاری - خاکی انڈرویئر

خبروں میں رہنے والے سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خان کی پریشانیاں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔

اعظم خان کے خلاف چارج شیٹ کا سلسلہ جاری

By

Published : Jul 29, 2019, 11:23 AM IST

اتر پردیش پولیس نے حالیہ ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ان کے کئی متنازع بیان کے معاملے میں پھر اعظم خان کے خلاف 13 مزید مقدمات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

اعظم خان کے خلاف چارج شیٹ کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ اس سے قبل ان کے خلاف دو مختلف چارج شیٹ داخل کیے گئے ہیں۔

پولیس نے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے خلاف بھی بی جے پی کی رہنما جیا پردا کی طرف اشارہ کرنے والے 'خاکی انڈرویئر' والے تبصرہ پر چارج شیٹ داخل کی ہے۔

وہیں اب پارلیمان ہاؤس میں بی جے پی کی رکن پارلیمان رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد کئی رہنماؤں نے اس کی مذمت کی تھی۔ ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو نے اعظم خان کی جانب سے قابل اعتراض بیان کا دفاع کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details