اردو

urdu

ETV Bharat / city

بدمعاشوں نے شراب پینے کے لیے نوجوان کا پیر توڑا

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں شراب پینے کے لیے پیسے نہیں دینے پر بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا پیر توڑ دیا۔

بدمعاشوں نے شراب پینے کے لیے نوجوان کا پیر توڑا

By

Published : Nov 1, 2019, 7:34 PM IST

اس بات کی شکایت کرنے کے لیے جب پریشان شخص پولیس اسٹیشن گیا تو وہاں پر کوئی سنوائی نہیں ہوئی بلکہ اسے وہاں سے بھگا دیا گیا۔ جس کے بعد پریشان حال شخص اور اس کے خاندان والوں نے پولیس آفس پہنچ کر ایس پی سے فریاد کی ہے۔

بدمعاشوں نے شراب پینے کے لیے نوجوان کا پیر توڑا

معاملا قاسم پور تھانہ علاقے کا ہے جہاں کے غوس گنج کے رہنے والے میکو لال کا بیٹا ونود چوڑہ بیچنے کا کام کرتا ہے۔ روز کی طرح وہ شام کو چوڑا بیچ کر گھر آرہا تھا راستے میں گاؤں کے انیس اور اس کے ساتھی نے ونود سے شراب کے پیسے مانگے، شراب کے پیسے نہ دینے پر دونوں کے بیچ کہا سنی ہونے لگی، اس کے بعد بدمعاشوں نے ونود کا پیٹ کر پیر توڑ دیا۔ جس کے بعد ونود نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی لیکن علاقائی پولیس میں کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

اس واقعہ کے بعد پریشان حال خاندان والوں نے اے ایس پی کو درخواست دے کر کاروائی کی گہار لگائی ہے۔ اے ایس پی گیاننجے سنگھ نے ملزموں پر مقدمہ درج کر آگے کی کاروائی عمل میں لانے کے حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details