اردو

urdu

ETV Bharat / city

اناؤ جنسی زیادتی: متاثرہ کے اہل خانہ کو 25 لاکھ کا چیک - اناؤ نیوز

ریاست اتر پردیش کے اناؤ میں جنسی زیادتی کی شکار ہوئی متاثرہ کے اہل خانہ کو اتر پر دیش حکومت کی جانب سے 25 لاکھ کی امدادی رقم کا اعلان کیا گیا تھا۔

اناؤ جنسی زیادتی: متاثرہ کے اہل خانہ کو 25 لاکھ کا چیک
اناؤ جنسی زیادتی: متاثرہ کے اہل خانہ کو 25 لاکھ کا چیک

By

Published : Dec 8, 2019, 1:29 PM IST


جس کے بعد اتر پردیش حکومت میں وزیر سوامی پرساد موریہ متاثرہ کے اہل خانہ کو امدادی رقم دینے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں پچیس لاکھ کا امدادی چیک دیا۔

اناؤ جنسی زیادتی: متاثرہ کے اہل خانہ کو 25 لاکھ کا چیک

وہیں سماج وادی پارٹی کی جانب سے متاثرہ کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی مانگ کی جانے لگی اور موقعے پر موجود سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔

جس سے ناراض ہو کر سوامی پرساد موریہ نے سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں بدایوں میں دو بہنوں کے قتل کے واقعے پر سماج وادی پر تنقید شروع کر دی اور وہاں سے واپس جانے لگے، موقعے پر موجود مقامی افراد نے نعرے بازی شروع کر دی اور 50 لاکھ کی مانگ کرنے لگے۔

نعرے بازی کو دیکھتے ہوئے موقعے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ان افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ حالانکہ مقامی افراد کے مطابق وہ لوگ صرف 50 لاکھ کی مانگ کررہے تھے نعرے بازی نہیں کی۔

لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ دھکا مکی شروع کر دی جس کے بعد سماج وادی پارٹی کے کارکنان بیچ میں کود پڑے، اس دوران پولیس اور سپا کارکنان میں نوک جھونک شروع ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details