ضلع شاملی کے کیرانہ سے موجودہ رکن اسمبلی اور ایس پی امیدوار رکن اسمبلی ناہید حسن نے گینگسٹر کیس کے سلسلے میں عدالت میں خود سپردگی کی۔ Kairana MLA surrendered۔ کیرانہ ایس پی امیدوار ناہید حسن کو پولیس شاملی سے مظفر نگر لے کر پہنچی ناہید حسن مظفر نگر جیل میں ہی رہیں گے۔ جنہیں 14 دن کی ریمانڈ پر لیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری سمیت رکن اسمبلی ناہید حسن Member of Assembly Nahid Hassan کے سینکڑوں حامی عدالت میں سرینڈر کے دوران موجود تھے۔
فائل تصویر: رکن اسمبلی کیرانہ ناہید حسن ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ اسمبلی سے سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی ناہید حسن گینگسٹر کیس میں طویل عرصے سے مفرور تھیں۔ کئی ماہ قبل کیرانہ پولیس نے ان کی اور ان کی والدہ سابق ایم پی تبسم حسن Former MP Tabassum Hassan سمیت ان کے 80 حامیوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی تھی۔ سابق رکن پارلیمان تبسم حسن اور کیرانہ کے رکن اسمبلی ناہید حسن پولیس کی جانب سے کی گئی گینگسٹر کارروائی کے بعد سے فرار تھے۔ ہفتہ کو کیرانہ کے رکن اسمبلی ناہید حسن Member of Assembly Nahid Hassan نے عدالت پہنچ کر خود سپردگی کی۔
رکن اسمبلی ناہید حسن کے سریندر کرنے کی خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، ساتھ ہی رکن اسمبلی ناہید حسن کے سینکڑوں حامی بھی جمع تھے۔
مزید پڑھیں:
پولیس کیرانہ ایس پی امیدوار ناہید حسن کو شاملی سے مظفر نگر لے کر پہنچی۔ منوج رانا نمائندہ رکن اسملبی نے بتایا کہ انہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مظفر نگر لائے گئے ہیں جنہیں 14 دن کی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔