مولانا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ' کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے۔'
کورونا وبا کے مد نظر امسال کا محرم قدرے مختلف ہے کیونکہ حکومت نے اجتماعی تعزیہ داری، جلوس اور عزاداری کی اجازت نہیں دی۔ اس کے خلاف شوکت بھارتی، حسن نقوی، تقی عابدی وغیرہ نے ایک عرضی داخل کرکے اجازت طلب کرنی چاہیے۔ جس پر ہائی کورٹ نے کہا کہ' کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عاشورہ کے موقعے پر تعزیہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کورٹ کے فیصلے کے بعد معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ تعزیہ اٹھانے اور دفنانے کی اجازت نہیں ملی ہے، جس پر ہم عمل کریں گے۔'