اترپردیش کے گوتم بدھ نگر میں غیرقانونی شراب فروخت کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
اتوار کے روز ضلع گوتم بدھ نگر کی پولیس اور محکمہ ایکسائز کے عہدیداروں کی مشترکہ کارروائی میں غیر قانونی شراب فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔

ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ، "ملزم ، جس کی شناخت اومپال سنگھ کے طور پر ہوئی،کو پولیس نے پیاولی تاج پور گاؤں پولیس اسٹیشن کے علاقے سے گرفتار کیا۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے قبضے سے شراب کی 96 بوتلیں ضبط کی گئی ہیں۔ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق اس کیس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔