اردو

urdu

ETV Bharat / city

انسانی حقوق کمیشن نے 5 معاملوں کا از خود نوٹس لیا - madhayapradesj

مدھیہ پردیش انسانی حقوق کمیشن نے آج حقوق انسانی کی خلاف ورزی سے متعلق پانچ معاملوں میں نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔

انسانی حقوق کمیشن نے 5 معاملوں کا از خود نوٹس لیا

By

Published : Jul 15, 2019, 8:15 PM IST

کمیشن نے ضلع نیمچ میں مناسا کے ككڑیشور تھانہ میں ایک 13 سالہ بچی کو پورے دن تھانہ میں رکھنے کے معاملے میں پولس سپرنٹنڈنٹ سے ایک ہفتے میں رپورٹ کو جمع کرنے کو کہا ہے۔
دوسرا معاملہ اندور کے ایم وائی اسپتال کا ہے جہاں حاملہ خاتون ریکھا کے پیٹ میں بچہ مردہ ہونے کی اطلاع سونوگرافی میں سامنے آنے کے بعد ڈاكٹر وں کی لاپرواہی پر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے ایک ماہ میں حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کی ہے۔
وہیں ضلع ستنا کے سرکاری پرائمری اسکول گولهٹا میں زہریلےکیڑے کے کاٹنے سے موت ہونے کے معاملے میں کلکٹر سے ایک ماہ میں رپورٹ مانگی ہے۔
کمیشن نے ضلع شهڈول میں مٹھولي گاؤں کی ٹیچر کی موت کے بعد ان کے فنڈ کی رقم بی ای او کے ذریعہ فراہم نہیں کئے جانے کے معاملے میں کلکٹر سے جانچ کراکے ایک ماہ میں رپورٹ کی طلب کی ہے۔
اس کے علاوہ جبل پور میڈیکل کالج اسپتال میں ایسے مریض جن کے رشتے دار نہیں ہوتے ہیں ان کو وارڈ دستیاب کرانے کے بجائے باہر رکھنے کے معاملے میں کمیشن نے آپریٹر، محکمہ صحت کی خدمات، اور میڈیکل کالج کے ڈین سے رپورٹ طلب کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details