بھارتیہ گرامین ودیالیہ سمیتی کے جنرل سیکریٹری عارف پاشا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک میں لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے ابھی تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے سبب ریاستی حکومت کی جانب سے اساتذہ کو ہر مہینے کی تنخواہ دی جارہی ہے لیکن آخر کار وہ اساتذہ کہاں جائیں اور ان کو تنخواہ کون دے گا جو اسکول کمیٹی، سمیتی اور تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول بند ہے بچوں کی فیس نہیں مل رہی ہے۔ ایسے اساتذہ کے لیے ریاستی حکومت کو کوئی منصوبہ بنانا چاہئے جس سے کہ گھر بیٹھے پرائیویٹ اسکول کو کچھ اعزازی رقم مل جائے اور ان کے گھر کا خرچ چل سکے۔