اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ پولیس کمشنر کی عوام سے اپیل - پولیس اور ضلعی انتظامیہ

کرونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 21 دنوں کے لئے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے،جس کے سبب راشن دوکانوں پر عوامی بھیڑ امنڈ پڑیں۔

لکھنؤ پولیس کمشنر کی عوام سے اپیل
لکھنؤ پولیس کمشنر کی عوام سے اپیل

By

Published : Mar 26, 2020, 1:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں بھارت 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی خبر سے لوگ دکانوں پر راشن و دیگر اشیاء ضرورت سے زیادہ خریدنے کے لئے نکل پڑیں، جس وجہ سے شہر میں افراتفری کا ماحول ہوگیا۔

لکھنؤ پولیس کمشنر کی عوام سے اپیل

دارالحکومت لکھنؤ کے پولیس کمشنر سجیت پانڈے نے ایک ویڈیو جاری کرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر ہی محفوظ رہ سکتے ہیں، جب تک بہت زیادہ ضرورت نہ ہو باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں ہی گھر سے باہر نکلیں۔ اگر کوئی پریشانی ہو تو پولیس یا 112 نمبر پر کال کریں پولیس آپ کی مدد کو گھر پر ہی پہنچیں گی۔

سجيت پانڈے نے کہا کہ جو بھی کھانے پینے کی چیزیں ہیں دودھ، پھل، راشن اور دوائیاں پہلے کی طرح موجود ہیں۔ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ آپ لوگ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون کریں۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، صفائی ملازمین کو پاس جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی میں 800 لوگوں کو آئیسلیوشن وارڈ میں داخل کرایا گیا

انہوں نے مزیدکہا کہ اگر کسی دکان پر سامان خریدنے جائیں، تو وہاں پر بھی ایک میٹر کی دوری بنا کر ہی کھڑے ہوں۔ شہر میں کسی کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details