پورے ملک میں 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے، ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں واقع دارالعلوم فرنگی محل میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ بھی پڑھ گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لکھنؤ شہر کے قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی دارالعلوم فرنگی محل میں یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا، پرچم کشائی کے علاوہ مدرسہ کے طلبا نے قومی ترانہ بھی پڑھا۔