اردو

urdu

By

Published : Jun 22, 2020, 12:21 PM IST

ETV Bharat / city

کملیش تیواری قتل معاملہ میں این ایس اے کی درخواست

18 اکتوبر 2019 کو ہندو مہاسبھا کے رہنما کملیش تیواری کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

lucknow
lucknow

اتر پردیش کے مشہور کملیش تیواری قتل معاملے میں ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے بڑی کارروائی کی۔

ضلع کلکٹر ابھیشیک پرکاش نے پیر کو کملیش تیواری قتل معاملے میں دونوں ملزمان فتح پور باشندہ یوسف خان ولد عشرت خان پٹھان اور ناگپور باشندہ آصف علی ولد ہاشم علی پر این ایس اے لگایا ہے۔ دونوں ملزمان لکھنو جیل میں بند ہیں۔

قتل کے دونوں ملزموں کو جیل میں نوٹس دیا گیا۔

واضح ہو کہ 18 اکتوبر 2019 کو ہندو مہاسبھا کے رہنما کملیش تیواری کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

2015 میں ہندو مہاسبھا رہنما کملیش تیواری نے پیغمبر اسلام حضرت محمد کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس وقت اس معاملے پر کافی ہنگامہ برپا ہوا تھا، جس کے بعد کملیش تیواری کو متنازعہ بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ فی الحال ضمانت پر تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بینچ نے حال ہی میں کملیش تیواری سے متعلق قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) کو ہٹا دیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details