اردو

urdu

ETV Bharat / city

'تعلیم کا فقدان ہی جہیز کی اصل وجہ' - dowry

بارہ بنکی میں قاضی مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے جہیز کے لین دین اور اس لعنت کے خاتمے پر ای ٹی وی بارت سے خاص بات چیت کی ہے۔

قاضی مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے جہیز کی لین دین پر ای ٹی وی بارت سے خاص بات چیت
قاضی مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے جہیز کی لین دین پر ای ٹی وی بارت سے خاص بات چیت

By

Published : Mar 12, 2021, 4:54 PM IST

عائشہ کی خودکشی کے سانحے نے ملک بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ المناک سانحہ گذشتہ دنوں ہی پیش آیا تھا لیکن یہ آج بھی سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔

تعلیم کا فقدان ہی جہیز کی اصل وجہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کی نماز سے قبل اسٹیشن والی مسجد میں جہیز کے مسئلے پر معاشرے کو بیدار کرنے کے لیے ائمہ مساجد خطبے میں اس کی حساسیت پر گفتگو کر رہے ہیں۔

مسجد کے پیش امام نے خطبے سے قبل جہیز کی وجوہات اور اس کے حل کے نسخے بتائے۔

قاضی مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے کہا کہ جہیز کے پیچھے کی اصل وجہ پر ابھی تک بحث نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عائشہ کی خودکشی کے معاملے میں جہیز جیسی لعنت کے پیچھے کی اصل وجہ بد اخلاقی، بد کرداری، اسلامی معاشرے کو نہ سمجھنا اور دین سے دوری ہے۔

قاضی مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے جہیز کے لین دین پر ای ٹی وی بارت سے خاص بات چیت کی

انہوں نے کہا کہ اگر آج کے معاشرے کو دیکھیں تو یہ اس میں گھریلو طعنے، رشتوں میں عدم اعتمادی، بداخلاقی، الزام تراشی اور ایکسٹرا میریٹل افیئر (ناجائز تعلقات) جیسی قبیح برائیوں کی وجہ سے کئی گھر جہنم بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا جہیز کا مطالبہ لعنت اور حرام کے زمرے میں آتا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔

مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے وراثت میں لڑکیوں کو ان کا شرعی حق نہ دینے کی روایت کو بھی جہیز کی وجہ بتائی اور کہا کہ لوگ کروڑوں کی وراثت میں لڑکیوں کو ان کا حق دینا پسند نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ جہیز اور شادی میں فضول خرچی کرکے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک معاشرے کو سدھارا نہیں جائے گا اور شرعی احکامات پر عمل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک یہ تمام برائیاں کم ہونے والی نہیں ہیں۔

انہوں نے ان تمام برائیوں کا حل تعلیم کو بتایا اور کہا کہ اسلامی اور دینی تعلیمات کی روشنی میں ہی اس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details