اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشی نگر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ایئرپورٹ کا درجہ - news of uttar pradesh

کشی نگر کے قریب شراوستی، کپل وستو اور لومبنی جیسے بودھ مقامات ہیں۔

kushinagar
kushinagar

By

Published : Jul 9, 2020, 2:14 PM IST

اتر پردیش کے کشی نگر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ایئرپورٹ کا درجہ مل گیا ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے بدھ کی رات اس بابت نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "اتر پردیش میں واقع کشی نگر ہوائی اڈے کو فوری طور پر بین الاقوامی ایئرپورٹ قرار دیا جاتا ہے"۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد کشی نگر سے بین الاقوامی پرواز شروع ہو سکیں گی۔ یہاں تین کلو میٹر کا رن وے پہلے سے ہی ہے جس پر بڑے طیارے بھی اتر سکتے ہیں۔

مرکزی کابینہ نے 24 جون کو کشی نگر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دینے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ کشی نگر بودھ سرکٹ کا اہم مرکز ہے۔ اس کے آس پاس شراوستی، کپل وستو اور لومبنی جیسے بودھ مقامات ہیں۔

بیرونی سیاحوں بالخصوص بدھ سیاحوں کو یہ ہوائی اڈہ اس سرکٹ تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ تھائی لینڈ، ملیشیا، ویتنام، سنگاپور اور شری لنکا سے کافی تعداد میں سیاح بودھ مقامات کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details