اردو

urdu

ETV Bharat / city

بجلی انتظامیہ کے خلاف جونئیر انجینئرز کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بجلی انتظامیہ کی پالیسیز کے خلاف راجیہ ودیوت پریشد جونیئر انجینئرز تنظیم کی اپیل پر بارہ بنکی کے تمام جونیئر انجینئرز نے مشعل جلوس نکالا اور بجلی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

By

Published : Sep 3, 2019, 11:44 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:04 AM IST

بجلی انتظامیہ کے خلاف جونئیر انجینئر کا احتجاج


جونئیر انجینئرز نے انتباہ دیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا جاتا تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔


جونئیر انجینئرز کا الزام ہے کہ 'بجلی انتظامیہ کی ضد، ملازم مخالف پالیسی اور تاناشاہ رویہ کی وجہ سے ان کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔'


ان کا مزید کہنا ہے کہ 'وہ اپنے جائز مطالبات کو لیکر 8 اگست سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔'

جونئیر انجینئرز کا مشعل جلوس بارہ بنکی کے چھایا چوراہے سے شروع ہو کر پٹیل تراہے پر اختام پذیر ہوا۔ اس دوران جونیئر انجینئرز نے بجلی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details