اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ریزو ویشن کے نظام میں تبدیلی ضروری' - 13 نکاتی مطالبات ڈی ایم کے ذریعہ گورنر

جن ستا دل لوک تانترک پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر رکن اسمبلی رگھوراج پرتاب سنگھ عرف راجا بھیا نے 13 نکاتی مطالبات ڈی ایم کے حوالے کیے۔

Jansatta Loktantrik dal Celebrated Foundation day
'ریزو ویشن کے نظام میں تبدیلی ضروری'

By

Published : Nov 30, 2019, 8:09 PM IST

زور آور مانے جانے والے رکن اسمبلی رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا کی پارٹی جن ستا دل لوک تانترک کے پہلے یوم تأسیس کے موقع پر کارکنان نے اس دن کو سماجی خدمات کے طور پر منایا۔

'ریزو ویشن کے نظام میں تبدیلی ضروری'

اس موقع پر جن ستا دل لوک تانترک کے جنرل سیکریٹری جتیندر وجئے سنگھ نے کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ ایک کنبہ کو ایک ہی دفعہ ریزویشن کا فائدہ ملے تبھی اس کا فائدہ ہر قسم کے افراد کو ملنا ممکن ہے، جن ستا دل لوک تانترک پارٹی ریزر ویشن کے قدیم روایت میں تبدیلی چاہتی ہے۔ وہ ریزر ویشن کے خلاف نہیں ہے۔'

اس موقع پر بارہ بنکی پارٹی کارکنان نے عوامی مسائل کو دور کرنے کے لیے احتجاج کرتے ہوئے 13 نکاتی مطالبات ڈی ایم کے ذریعہ گورنر کے سپرد کیا گیا۔

بارہ بنکی کے گنا دفتر میں پارٹی کے جنرل سکریٹری جتیندر وجئے سنگھ عرف منا بھیا نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ آوارہ جانوروں کا ہے جس کی وجہ سے انکا مطالبہ ہے کہ کسانوں کو اتنی رقم دی جائے کہ وہ آوارہ جانوروں کے لیے اپنا باڑا بنا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2022 کا انتخاب ان کی پارٹی ریاست کی تمام نشستوں پر لڑے گی اور فتح بھی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی ان کے شرائط کے مطابق اتحاد کرے گی تو وہ اتحاد کے لیے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details