راجیہ سبھا رکن نے الزام لگایا کہ دہلی حکومت کے سابق وزیر و عاپ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی رائے بریلی میں اسکول دیکھنے جا رہے تھے، اس دوران پولیس کے ذریعہ ان پر منصوبہ بند طریقے سے حملہ کرایا جاتا ہے اور پولیس بعد میں اس حملہ آور کو بھگا دیتی ہے۔ آج اس ملزم شخص کو اس کی پارٹی 51ہزار روپئے دے کا اعزاز سے نوازتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن کا آواز اٹھانا مشکل ہو گیا ہے۔ ان پر یوگی حکومت نے 15ہزار مقدمے درج کرائے ہیں جبکہ اتنے مقدمے تو کسی مافیا کے خلاف بھی نہیں درج ہونگے۔ اس میں سے ایک ملک سے غداری کا مقدمہ بھی شامل ہے۔