اردو

urdu

ETV Bharat / city

اقبال انصاری سے خصوصی بات چیت

عالمی شوٹر کھلاڑی ورتیکا سنگھ نے بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری پر بدتمیزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کرنے کی بات کہی ہے۔

عالمی شوٹر کھلاڑی ورتیکا سنگھ نے بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری

By

Published : Sep 13, 2019, 9:21 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:30 PM IST

ورتیکا سنگھ نے بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری پر ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اقبال انصاری نے کہا کہ 'میں ہمیشہ ملک کے مفاد کی باتیں کرتا ہوں اور حکومت کی تعریف اور ان کی صحیح پالیسی کی حمایت بھی کرتا ہوں۔'

حالیہ تنازعہ پر بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری سے خصوصی بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں اس ملک کا شہری ہوں اور میں قانون کی پاسداری بھی کرتا ہوں، میں نے کبھی بھی ملک کے خلاف کچھ نہیں کہا۔'

برتیکا سنگھ کے بے بنیاد الزامات تحقیقات کے بعد صاف ہو جائیں گے، مجھے لگتا ہے ورتكا سنگھ کسی سازش کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل پلیئر شوٹر ورتیکا سنگھ نے اقبال انصاری کے خلاف ایودھیا کے ضلعی اور سیشن عدالت میں مقدمہ درج کرنے کی بات کہی ہے۔

ورتیکا سنگھ نے اقبال انصاری پر الزام عائد کیا کہ 'جس دن یہ واقعہ پیش آیا اس دن انصاری نے مجھ سے ایک بار بدتمیزی کی تھی۔ میں نے صرف اپنی بات رکھی تھی لیکن اچانک وہ ناراض ہو گئے اور مجھ سے غلط باتیں کرنے لگے یہاں تک کہ انہوں نے بھارت کے قانون کو بھی گالیاں دیں اور یوگی و مودی حکومت کو بھی گالیاں دیں اور یہ بھی کہا کہ ہم ایودھیا میں پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔'

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details