اردو

urdu

ETV Bharat / city

عالمی یوم خواتین پر مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ

ہر برس آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین کو بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے لوگوں کو ترغیب دینا ہے اسی ضمن میں رامپور میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی۔

وہیں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہنے والی خواتین تنظیموں اور ان سے وابستہ خواتین و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
وہیں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہنے والی خواتین تنظیموں اور ان سے وابستہ خواتین و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

By

Published : Mar 8, 2021, 9:09 PM IST

Updated : Mar 8, 2021, 10:08 PM IST

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں بھی یوم خواتین کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی یوم خواتین پر مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ

رامپور کے بھارت گارڈن میں ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کرکے خواتین کے حقوق کی بات کی وہیں اس تقریب میں ایک غیر سرکاری تنظیم یونائیٹڈ وکاس سمیتی کی کارکنان نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت کی۔

اس بات چیت میں خواتین نے کہا کہ جہاں اپنے حقوق کو سمجھنے کے لیے خواتین کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے وہیں حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے پر بھی توجہ دینا چاہیے۔

وہیں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہنے والی خواتین تنظیموں اور ان سے وابستہ خواتین و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

رامپور کے بھارت گارڈن میں منعقدہ تقریب میں جہاں سرکاری عملہ اور ضلع کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی وہیں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہنے والی خواتین تنظیموں اور ان سے وابستہ خواتین و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران ایک غیر سرکاری تنظیم یونائیٹڈ وکاس سمیتی کی صدر فرح اکرام نے ای ٹی وی بھارت سے خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق سے متعلق خصوصی بات چیت کی۔

ریاست میں خواتین کے ساتھ بڑھتے جنسی جرائم اور استحصال کے سوال کے جواب میں فرح اکرام نے کہا کہ خواتین کے اندر اپنے حقوق کے تئیں بیداری کی بہت کمی ہے اگر خواتین بیدار ہوجاتی ہیں تو خواتین کے بہت سے مسائل کم ہو جائیں گے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں بھی یوم خواتین کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

وہیں انہوں نے عائشہ کی خودکشی کے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو تشدد سے پریشان ہوکر عائشہ نے خودکشی کا قدم اٹھایا جبکہ عائشہ کو ہمت سے کام لیتے ہوئے قانونی چارا جوئی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جہیز کے نام پر ہونے والے گھریلو تشدد کی شکار خواتین کو خودکشی جیسے مایوس کن راستوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

وہیں بڑھتی مہنگائی اور خصوصی طور پر رسوئی گیس کے بڑھتے داموں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے یونائیٹڈ وکاس سمیتی کی جنرل سکریٹری علینہ نے کہا کہ مہنگائی نے ہر عام و خاص کی کمر توڑ رکھی ہے۔

ہر برس آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین کو بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے لوگوں کو ترغیب دینا ہے

انہوں نے کہا کہ اس سے سب سے زیادہ باورچی خانہ میں رسوئی گیس پر کھانہ بنانے والی خواتین متاثر ہوئی ہیں اور رسوئی گیس کے دام زیادہ ہو جانے کی وجہ سے خواتین کو مٹی کے چولہوں پر کھانہ بنانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، چولہے کے دھوئیں سے خواتین اور بچے مختلف امراض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ اگر خواتین کے حق میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کو کم کریں۔

Last Updated : Mar 8, 2021, 10:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details