اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں دیہی کھیل مقابلے کا افتتاح

کئی ماہ تک لاک ڈائون کے سبب معمولات زندگی ٹھپ ہونے کے بعد جہاں کاروباری، صنعتی اور تدریسی ادارے کھل رہے ہیں وہیں کھیل کود کی سرگرمیاں بھی زور پکڑنا شروع کر رہی ہیں۔

بارہ بنکی: کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں دیہی کھیل مقابلے کا افتتاح
بارہ بنکی: کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں دیہی کھیل مقابلے کا افتتاح

By

Published : Feb 5, 2021, 6:59 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں لاک ڈاؤن کے بعد رفتہ رفتہ کھیل سرگرمیوں نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔ جمعہ کو یہاں محکمہ نوجوان بہبود علاقائی ترقیاتی دَل کی جانب سے دو روزہ ضلع سطحی دیہی کھیل مقابلے کا افتتاح ہوا۔

بارہ بنکی: کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں دیہی کھیل مقابلے کا افتتاح

دیہی کھیل مقابلے میں اتھلیٹکس، والی بال، کبڈی اور وزن اٹھانے کے مقابلے ہوں گے، جن میں 200 سے زیادہ لڑکے اور لڑکیاں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ضلع سطحی مقابلے میں تحصیل سطحی مقابلوں کے فاتح کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، یہاں سے کامیاب ہونے والے کھلاڑی ڈویژنل مقابلہ کے لئے منتخب ہوں گے۔

لاک ڈاؤن کے بعد پہلی دفعہ اسٹیڈیم میں ہو رہے اس مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑی جوش سے لبریز نظر آئے۔ انہوں نے اپنے کھیل کے مظاہرے سے وہاں موجود کھیل شائقین کو متاثر کیا۔

مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے جہاں اپنے لئے بہتر تیاری کے ذرائع موصول کرانے کا مطالبہ کیا، وہیں کھیل کے شائقین نے امید ظاہر کی کہ اب کورونا وائرس کا خوف ختم ہونے کے بعد اچھے کھیل مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details