اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ہندو چاہیں تو ایودھیا میں مسجد بن سکتی ہے' - If a Hindu wants, a mosque can be built in Ayodhya

شیعہ عالم کلب جواد نے کہا کہ 'اگر ہندو مدد کریں تو ایودھیا میں مسجد بن سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فیصلہ آنے کے بعد کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو۔'

'ہندو چاہیں تو ایودھیا میں بن سکتی ہے مسجد'

By

Published : Oct 18, 2019, 11:36 PM IST

بارہ بنکی میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کرنے آئے کلب جواد سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا اس ماحول میں دوبارہ ایودھیا میں مسجد بن سکتی ہے۔ جواد نے کہا کہ 'اگر ہندو بھائی مدد کریں تو وہاں مسجد بن سکتی ہے۔'

'ہندو چاہیں تو ایودھیا میں بن سکتی ہے مسجد'

انہوں نے مزید کہا کہ 'عدالت کے فیصلے کا دونوں فریق کو احترام کرنا چاہیے اور اگر فیصلہ مسلمانوں کے حق میں ہو تو ہندو مسجد بنانے میں مدد کریں۔'

جواد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصلہ آنے کے بعد کوئی ایسا کام نہ کریں، جس سے ماحول خراب ہو۔ کلب جواد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'ملک میں ایک ہی دو مسلمان ایسے ہیں جو ایودھیا میں مندر بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ لوگ کہیں نہ کہیں کسی جانچ میں پھنسے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details