اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوکے پیاسے پیدل سفر کرنے سے ایک مزدور کی موت

رایست مہارشٹر سے 27 مزدور ٹرک کے ذریعہ ریاست اترپردیش کے شہر قنوج پہنچے تھے جس میں سے17 مزدور قنوج کے مہندی گھاٹ موڑ پر اترکر پیدل ہی ہردوئی کی طرف روانہ ہوگئے اس دوران بھوک اور پیاس کی وجہ سے ایک مزدور کی راستے میں ہی موت ہوگئی۔

Hunger worker died in Kannauj
بھوکے پیاسے پیدل سفر کرنے سے ایک مزدور کی موت

By

Published : May 17, 2020, 9:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر قنوج میں 27 مزدور بمبئی سے ٹرک کے ذریعہ پہنچے تھے جس میں سے 17 مزدور قنوج کے مہندی گھاٹ موڑ پر اتر کر پیدل ہی اپنے ہردوئی کی طرف روانہ ہوگئے۔

اس دوران بھوک اور پیاس کی وجہ سے ایک مزدور کی راستے میں ہی موت ہوگئی، اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ نے مزدور کی موت کی وجہ فاقہ کشی کو بتایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ شخص کا نام وکرم ہے جو ہردوئی کے گاؤں سیتیہ پور کا رہنے والا ہے جس کی عمر 55 برس ہے، وکرم مہاراشٹر میں مزدور کی حیثیت سے کام کرتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا کام ختم ہوگیا تھا۔

جس کی وجہ وہ 14 مئی کو اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ٹرک کے ذریعے ہردوئی کے لیے روانہ ہوا اور قنوج کے مہندی گھاٹ موڑ پر ٹرک ڈرائیور ان سب کو رات تین بجے پہنچا دیا تھا۔

اس کے بعد یہ لوگ قنوج سے ہردوئی کی طرف پیدل چل پڑے اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد آگے چلے گئے لیکن وہ کمرشل ٹیکس عمارت کے قریب بیٹھ گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

سب ڈویژنل آفیسر شیلیس کمار نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج رات 3 بجے کے قریب ایک ٹرک مہاراشٹر سے چودہ تاریخ کو 27 مزدور کو لیکر آئے تھے جن میں سے 17 کا تعلق ہردوئی سے تھا اور دوسروں کا تعلق دوسرے علاقوں سے تھا۔

چنانچہ 17 مزدور جن کا تعلق ہردوئی سے تھا وہ تقریبا آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر بائی پاس سے چل پڑے تھے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شیلیش کمار نے بتایا کہ ان میں کوئی کورونا سے متأثر نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی طرح بیمار تھے۔ اس کا اپنا بھتیجا تھا جس کے ساتھ ہمیں معلومات دی گئیں لیکن پھر بھی ہم نمونے لینے کا کام کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details